لاہور ہائیکورٹ کے مستقل کیے گئےچھ ججزنے حلف اٹھا لیا

لاہور : ہائی کورٹ لاہور کے مستقل کیے گئے چھ ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عمر عطا ء بندیال نے نئے مستقل ججوں سے حلف لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی تقریب حلف برداری لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں چیف جسٹس جسٹس عمر عطاء بندیال نے مستقل کئے گئے ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس عبدالسمیع خان، جسٹس عباد الرحمان لودھی، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک شامل ہیں۔ جب کہ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی نے بھی لاہور ہائی کورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔

تبصرے بند ہیں.