لاہور: لاہور میں ایک نجی بینک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے قمتی سامان جل گیا۔پولیس کے مطابق ڈیوس روڈ پر واقع ایک نجی بینک میں آگ تیسری منزل پر واقع آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں لگی۔ بروقت اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے پندرہ منٹ میں آگ پر قابو پا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بینک افسران کا کہنا ہے کہ آگ سے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں پڑے کمپیوٹر اور دوسرا قیمتی سامان جل گیا ہے۔ بینک افسران کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
تبصرے بند ہیں.