نواز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات،سیکورٹی امور پرگفتگو

لاہور: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے لاہور میں مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔مسلم لیگ نون کے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور شریف برادران کے درمیان ملاقات ماڈل ٹاوٴن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں قومی معاملات، خطے کی صورتحال اور سیکورٹی امور زیربحث آئے۔ تینوں شخصیات کے درمیان یہ ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔

تبصرے بند ہیں.