لاہور سے اغواء کیا گیا تین سالہ بچہ بازیاب، اغواء کار کزن نکلا

لاہور: دس لاکھ روپے تاوان کیلئے لاہور سے اغواء کیا گیا تین سالہ بچہ بازیاب کرالیا گیا ۔ اغوا کار چچا کا بیٹا نکلا جسے پولیس نے دو ساتھیوں سمیت ہتھکڑی لگادی ہے ۔ لوئر مال کے علاقے ميں تین سالہ عبدالرحمان کو نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے سے اغواء کرکے دس لاکھ روپے تاوان مانگ ليا ۔۔ اطلاع پر سی آئی اے پولیس حرکت ميں آگئي اور موبائل فون کال کی تفصیلات کی مدد سے تین ملزمان کو گرفتار کرکے بچہ بازیاب کروالیا۔۔۔ پولیس کے مطابق بچے کے اغواء کا مرکزی ملزم مراد اس کا چچا زاد بھائی ہے ۔۔۔ جو رقم کے حصول کے لیے پہلے اپنے ہی اغواء کی پلاننگ کرتا رہا ۔۔۔ سی آئی اے پولیس نے مصری شاہ کے تاجر سے مبينہ طور پر 20 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے بھتہ خور کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.