لاہور:چلڈرن اسپتال ميں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 3 بچے جاں بحق،وزیراعلیٰ کا نوٹس

لاہور: چلڈرن اسپتال ميں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ لواحقین کے احتجاج پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لےلیاہے۔ چلڈرن اہسپتال ميں 3 زیر علاج بچے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق بچوں کی عمریں 9 ماہ سے 4 سال کے درمیان تھیں۔ جاں بحق بچوں کے ورثا نے لاشوں کے ہمراہ فیروز پور روڈ پر احتجاج شروع کردیا جس سے میٹرو بس سروس بھی معطل ہوگئی،ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں کی اموات ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئیں، وہ ڈاکٹروں کو بلاتے رہے لیکن وہ نہیں آئے، پولیس کی جانب سے انصاف مہیا کرنے کی یقین دہانی پر لواحقین نے احتجاج ختم کردیا۔ دوسری جانب 3 بچوں کی ہلاکت کی خبر نشر ہوتے ہی وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.