لاہورمیں نامعلوم افراد نے مقامی وکیل کے گھر میں گھس کر بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

لاہور: ٹاؤن شپ میں نامعلوم افراد نے مقامی وکیل کے گھر میں گھس فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ٹاؤن شپ میں نامعلوم افراد نے سجاد حسین نامی وکیل کے گھر میں گھس کر بیوی طاہرہ کو قتل کردیا، اس موقع پر ملزمان نے وہاں موجود جواں سال بیٹی کے شور مچانے پر اسے بھی قتل کردیا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ نظر نہیں آتا کیونکہ ملزمان گھر سے کسی قسم کا سامان لے کر نہیں گئے اس کے علاوہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے کہ ملزمان گھر میں کس طرح داخل ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.