لاہورمیں اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، 52 کلو ایفی ڈرین برآمد

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے علامہ اقبال ٹاؤن میں کارروائی کرکے 52 کلو ایفی ڈرین برآمد کرلی۔ ایفی ڈرین پیک کرکے بیرون ملک بھیجے جانے کی اطلاع پر اے این ایف کی ٹیم نے علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں دوائیاں بنانے کے لئے استعمال کی جانے والی ایفی ڈرین جیم کی بوتلوں میں پیک کی جارہی تھی، ٹیم نے کارروائی کرکے ایفی ڈرین قبضے میں لے لی تاہم اس میں ملوث افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اے این ایف حکام کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رے جارہے ہیں۔ دوسری جانب اے این ایف نے ڈیفنس کے علاقے میں بھی کارروائی کرکے ڈیڑھ کلو ایفی ڈرین قبضے میں لے لی اور وہاں موجود 2 نائجیرین باشندوں کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.