لاس اینجلس میں “فاسٹ اینڈ فیوریس ” تھیم پارک کا افتتاح کر دیا گی

تیز رفتار کار بل بورڈ کے درمیان سے گزری اور علاقہ رنگ و نور سے بھر گیا ، تقریب میں فلم کی کاسٹ سمیت متعدد افراد کی بھرپور شرکت 

لاس اینجلس  ) لاس اینجلس میں کار ریسنگ فلم “فاسٹ اینڈ فیوریس” کے تھیم پارک کا افتتاح ہوگیا ۔ ہالی ووڈ کی ایکشن فلم “فاسٹ اینڈ فیوریس” کے تھیم پارک کی افتتاحی تقریب کا آغاز شاندار طریقے سے ہوا ۔ تیز رفتار کار بل بورڈ کے درمیان سے گزری اور قرب و جوار کا علاقہ رنگ و نور سے بھرگیا ۔ ہالی ووڈ ستارے وین ڈیزل ، مشل روڈریگز اور جیسن سٹیتھم بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس “فاسٹ اینڈ فیوریس” تھیم پارک کی سیر کو آنے والے شائقین کی خوشی دیدنی تھی ۔

تبصرے بند ہیں.