قومی مفاد سے ہٹ کر کاموں کی مخالفت کرینگے،امین فہیم
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما امین فہیم کہتے ہیں پرامن طریقے سے اقتدار جمہوری حکومت کو منتقل کر دیا ہے،اچھے اقدام کی حمایت اورقومی مفاد سے ہٹ کرکاموں کی مخالفت کریں گے۔قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا ہ پرامن طریقے جمہوری حکومت کو اقتدارمنتقل کردیا ہے ،جمہوری روایات برقرار رہیں تو ملک آگے بڑھے گا،انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہر اچھے اقدام کی حمایت اورقومی مفادات سے ہٹ کرکاموں کی مخالفت کرے گی ،پیپلز پارٹی نے مجھے پارلیمانی لیڈرنامزد کیا اورعہدہ اپنے پاس رکھنے کا حکم دیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.