قندیل بلوچ کی ’’بگ باس ‘‘میں شرکت کی خواہش ادھوری رہ گئی

لاہور:  اداکارہ قندیل بلوچ کی بھارتی چینل کے مقبول پروگرام ’’ بگ باس ‘‘ میں شرکت کی خواہش ادھوری رہ گئی۔ اداکارہ کی گزشتہ کئی ماہ سے جاری کوششوں کے باوجود چینل انتظامیہ نے انھیں پروگرام میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ نے ’’بگ باس ‘‘ میں شرکت کے لیے درخواست دی تھی لیکن کچھ عرصہ بعد ہی ان کی درخواست یہ کہہ کر مستردکردی گئی کہ پروگرام میں ایسے لوگوں کو شامل نہیں کیا جاتا جن پر کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہو۔ واضح رہے کہ اس پروگرام کے طریقہ کارکے مطابق ایسے فنکاروں، کھلاڑیوں، ماڈلز اورسیاستدانوں کے علاوہ دیگرشعبوں کی معروف شخصیات کوپروگرام کا حصہ بنایا جاتا ہے ، جومتنازعہ ہوں۔ اسی سلسلہ میں پاکستانی اداکارہ وینا ملک کوبھی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔

تبصرے بند ہیں.