فیض احمد فیض کا 106 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

کراچی: 

ملک کے نامور شاعراور دانشور فیض احمد فیض کا 106واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

فیض 13 فروری 1911 کو شاعر مشرق علامہ اقبال کے شہرسیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے تدریسی مراحل اپنے آبائی شہر سیالکوٹ اور لاہور میں مکمل کیا، اپنے خیالات کی بنیاد پر 1936 میں ادبا کی ترقی پسند تحریک میں شامل ہوئے اوراسے بام عروج پر بھی  پہنچایا، دوسری جنگ عظیم کے دوران انہوں نے برطانوی فوج میں شمولیت اختیارکی لیکن بعد میں ایک بار پھرعلم کی روشنی پھیلانے لگے جو زندگی کے آخری روز تک جاری رہا۔

تبصرے بند ہیں.