مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹرپرخودکش حملے کی کوشش ناکام

مہمند ایجنسی: 

مہمند ایجنسی میں لیویز اہلکاروں نے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرغلنئی میں پولیٹیکل انتظامیہ کے مرکزی دفترکے مرکزی دروازے پردھماکے کے نتیجےمیں ایک لیویزاہلکار شہید جب کہ متعدد لیویز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل پرآنے والے دوافراد نے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹرمیں داخل کی کوشش کی تووہاں تعینات لیویزاہلکاروں نے انہیں روکنے کا حکم دیا جس پرایک نے خود کو وہیں بارودی مواد سے اڑا دیا جب کہ دوسرے نے فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں دوسرا دہشت گرد بھی ہلاک کردیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.