فیصل آباد،انصاف کی خواہش لیےعدالت جانیوالےماں بیٹا قتل

فیصل آباد : فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں پیشی کیلئے عدالت جانے والے ماں اور بیٹا کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق نواحی گاؤں کھرڑیانوالہ کے رہائشی ماں اور بیٹا جمعہ کی علی الصبح پیشی کیلئے عدالت جا رہے تھے کہ گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے ماں اور بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی کیلئے لاشیں مقامی اسپتال منتقل کردیں۔

تبصرے بند ہیں.