Latest National, International, Sports & Business News

فوج کی جانب سےمرسی حکومت کا تختہ الٹنے پرافریقی یونین نے مصرکی رکنیت معطل کردی

عدہس ابابا: افریقی یونین نے مصر ی فوج کی جانب سے صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے پر مصر کی رکنیت معطل کردی ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق افریقی یونین کی سیکورٹی اور امن کونسل نے آج ہونے والے اجلاس ميں مصر کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا اور کسی بھی اجلاس ميں مصر کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ مصر ی فوج کے سربراہ نے بدھ کو صدر مرسی کی حکومت کو برطرف کرکے ملک کے آئین کو معطل اور چیف جسٹس کو ملک کو عبوری صدر بنانے کااعلان کیا تھا۔ افریقی یونین میں غیرجمہوری انداز ميں حکومتوں کی تبدیلی کے حوالے سے سخت قوانین موجود ہیں اور یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ صدر مرسی کی برطرفی کے بعد مصر کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.