’’فواد خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا بڑا اعزاز تھا‘‘

لندن: 

بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ ہے اور اداکار فواد خان کو اپنی فلم کا حصہ بنانا میرے لیے اعزاز تھا۔

بالی ووڈ کے مایہ نازہدایت کارکرن جوہرکی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں پاکستانی اداکارفواد خان کوکاسٹ کرنے کے باعث بھارت میں ریلیز کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اورانتہا پسندوں کی دھمکیوں اوراحتجاج کے  بعد کرن جوہرنے معافی مانگتے ہوئے آئندہ اپنی فلموں میں کسی بھی پاکستانی آرٹسٹ کوسائن نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن اب ایک بارپھروہ پاکستان کے ٹیلنٹ کی تعریفیں کرنے لگے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.