پی سی بی کی عزت درکار نہیں مداحوں کا پیار کافی ہے، شاہد آفریدی

کراچی: 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم نے اچھا پرفارم کیا۔ بہترین کپتانی پر سرفراز احمد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ ہے نہ ہی کسی سیاسی پارٹی سے تعلق ہے، سیاستدانوں کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے اور میں یہ کام اپنی فاﺅنڈیشن کے ذریعے کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ تیز ہو گئی ہے ہمیں وقت کے ساتھ چلنا ہو گا، نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا چاہیئے، پاور ہٹرز کی تلاش کیلئے سندھ میں کیمپ لگاﺅں گا۔

تبصرے بند ہیں.