فواد خان بالی وڈ کے پرکشش ترین مرد قرار

ممبئی (پاکستانی اداکار فواد خان نے بالی وڈ کے پرکشش ترین مرد کا ووگ ایوارڈ اپنے نام کرلیا ، انوشکا شرما خوبصورت ترین خاتون کا ایوارڈ لے اڑیں۔

بالی وڈ کے مشہور فیشن میگزین ووگ کی جانب سے بیوٹی ایوارڈ کی تقریب ہوئی ۔ کرکٹر ویرات کوہلی ، انوشکا شرما ، فواد خان سمیت اہم شخصیات نے شو کی رونق بڑھائی۔
فواد خان نے بالی وڈ کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پرکشش مرد کا ووگ ایوارڈ جیت لیا۔اداکارہ انوشکا شرما پرکشش خاتون کا ایوارڈ اپنے نام کیا ، اداکارہ رانی مکھرجی نے سدابہار خوبصورتی کا ایوارڈ جیتا۔

 

تبصرے بند ہیں.