فنی خدمات کے اعتراف میں ودیا بالن کیلئے ڈاکٹریٹ کی ڈگری

اداکارہ کو احمد آباد میں رائے یونیورسٹی میں تقریب کے دوران ڈگری دی گئی ، والد کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئیں 

احمد آباد ( بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ڈاکٹر بن گئیں ۔ احمد آباد کی یونیورسٹی نے اداکارہ کی فنی خدمات کے بدلے انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا ہے ۔ احمد آباد میں رائے یونیورسٹی سے ڈگری ملنے پر ودیا بالن اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں ۔ ودیا بالن کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری فلمی دنیا میں ان کی خدمات کے بدلے دی گئی ہے ۔ اداکارہ ان دنوں اپنی نئی فلم “ہماری ادھوری کہانی” کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں عمران ہاشمی ودیا کے مقابل جلوہ گر ہوئے ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.