فلم ” ہیپی نیو ائیر” نے 7 دن میں 250 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا

کنگ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم ” ہیپی نیو ائیر” نے ریکارڈ کمائی کر لی ۔ 7 دن میں دنیا بھر میں 2 سو 50 کروڑ سے زائد روپے کما کر باکس آفس پر تاریخ رقم کر دی۔

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ”ہیپی نیو ائیر” 24 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔ 7 روز میں فلم 2 سو 50 کروڑ روپے کمانے والے بالی وڈ تاریخ کی 10 ویں فلم بن گئی۔ فلم نے بھارت میں ایک سو ستانوے کروڑ روپے جبکہ 58 کروڑ روپے دنیا بھر میں کمائے۔ ریکارڈ کمائی کے بعد ہیپی نیو ائیر نے دھوم تھری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.