فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کا 3 دن میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے 3 دن میں ہی 100 کروڑ سے زائد کما لیے ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی  فلم’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کا سفر شروع کردیا جب کہ فلم  پہلے روز ہی 40 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے بھارتی فلم انڈسٹری کی دوسری سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی فلم بن گئی ہے اور یہی نہیں دبنگ خان کی رواں برس ان کی یہ دوسری فلم ہے جس نے 3 دن میں ہی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

بالی ووڈ کے فلمی امور کے تجزیہ کار ترن ادارش کے مطابق دبنگ خان کی فلم نے پہلے روز 40 کروڑ 35 لاکھ روپے دوسرے روز 31 کروڑ 5 لاکھ روپے اور تیسرے روز 30 کروڑ 7 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کرکے 3 دن میں تیز ترین 100 کروڑ کمانے والی فلم کا اعزاز حاصل کیا۔

تبصرے بند ہیں.