فلم سین انڈریس نے ایک ہفتے میں 54 عشاریہ 6 ملین ڈالر سمیٹ لئ

الی وڈ اداکار اور ریسلر Dwayne Johnsonکی خوبصورت اداکاری اور دھواں دھار ایکشن سے سجی فلم سین انڈریس باکس آفس پر چھا گئی فلم نے ایک ہفتے میں 54عشاریہ 6ملین ڈالر سمیٹ لئے۔

لاس اینجلس: ( 29مئی کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ایکشن اور تھرلر فلم SAN ANDREAS نے فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ ہالی وڈ اداکار اور مشہور ریسلر Dwayne Johnsonکی خوبصورت اداکاری سے سجی فلم اب تک 54عشاریہ 6ملین ڈالرسمیٹ چکی ہے۔ Dwayne Johnson فلم میں ایک امدادی کارکن کا کردار نبھا رہے ہیں جو کیلفورنیا میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے اپنی جان داؤ پر لگا دیتا ہے۔ باکس آفس پر دوسرا نمبر ہالی وڈ فلم پچ پرفیکٹ کا ہے جو اس ہفتے صرف چودہ عشاریہ 8ملین کما سکی۔ یہ ایک کامیڈی فلم ہے جسے نوجوان فلم بینوں نےخوب پسند کیا۔ تیسرے نمبر پر سائنس فکشن فلم ٹومارولینڈ ہے ۔ 22 مئی کو ریلیز ہونے والی فلم اس ہفتے باکس آفس پر 14عشاریہ تین ملین ڈالر کما چکی ہے۔ سسپنس اور ایڈونچر سے سجی اس سائنس فکشن کو ہر عمر کے شائقین نے خوب پسند کیا۔ اداکار جارج کلونی کی خوبصورت اداکاری کو فلم بینوں نے بےحد سراہا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.