فلم دی ایکسپوز نے دل کے درد ایکسپوز کر دیئے

بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے بعد اب یو یو ہنی سنگھ بھی اداکاری کے میدان میں اتر پڑے ہیں اور ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جس کا نیا گانا جاری کر دیا گیا ہے جو ان دونوں کی آواز میں ہی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ممبئی: ( بالی ووڈ ڈائیریکٹر آننتھ نارائن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ” دی ایکسپوز” میں دونوں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہے ہیں جس کی کہانی ایک حسینہ کے پر اسرار قتل کے گرد گھومتی ہے جو سب کے لئے معمہ بنا ہوا ہے۔ قاتل کو بے نقاب کرنے کے لئے میدان میں اترتے ہیں عرفان خان۔ مگر اس قتل کا ذمہ دار کس کو قرار دیا جاتا ہے یہ تو ریلیز کے بعد ہی پتا چلے گا۔ ایکشن، سسپنس اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں سونالی راوت ،زویا افروز اور احمد حسین سمیت کئی اداکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جو رواں برس 23 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.