حکومت نے ٹیکس بڑھانے کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے ٹیکس بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ٹیکس نہ بڑھایا گیا تو نیا قرض لینا پڑے گا۔

واشنگٹن: ( پاکستانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر اخراجات کے لئے وسائل درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ٹیکس بڑھانا پڑیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ایسا کر رہی ہے کیونکہ اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر ٹیکس نہ بڑھائے تو قرض لینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 31 مارچ تک زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور آئندہ مالی سال تک 15 ارب ڈالر تک رہ جائیںگے جبکہ جون 2016 تک زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب تک پہنچ جائیں گے۔ حکومت گڈ گورننس کے لئے اقتصادی اصلاحات لا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.