فلم ’’جانان ‘‘ کی شوٹنگ طے شدہ منصوبے کے تحت ہوگی

لاہور:  ریحام خان کی عمران خان سے علیحدگی کے بعد لوگوں کو لگا کہ ان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’جانان‘‘ کی شوٹنگ بھی متاثر ہوگی تاہم فلم کے شریک پروڈیوسرز کے مطابق فلم کی شوٹنگ طے شدہ منصوبے کے تحت ہوگی۔

فلم کے شریک پروڈیوسر عمران کاظمی کا کہنا تھا کہ ’فلم کا ایک دور ماشاء اللہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے اور دوسرے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کی شوٹنگ جلد شروع ہونے کی امید ہے۔ باقی تمام قیاس آرائیاں ایک طرف کرتے ہوئے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس خبر سے فلم کو کسی بھی قسم کی کوئی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔

عمران کاظمی کے مطابق اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ ریحام خان کی پاکستان واپسی کب ہوگی، تاہم انھیں امید ہے کہ وہ طویل عرصے کے لیے پاکستان سے نہیں گئیں۔ انھوں نے مزید بتایا فلم کے ہدایتکار اظفر جعفری اس وقت فلم کے پہلے ٹیزر ٹریلر کو مکمل کرنے میں مصروف ہیں جو بہت جلد منظر عام پر آئے گا۔

تبصرے بند ہیں.