کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان ہلاک، 2 زخمی

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزمان ہلاک جب کہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی فاروق اعوان پولیس اہلکاروں نے کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں انتہائی مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارووائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

دوسری جانب بریگیڈ کے علاقے میں شہریوں سے لوٹ مارکرنے والے دو ڈاکوؤں کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان کی شناخت قیصر عرف کالا اور رضوان عرف پپو کے نام سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.