فلم ”بگ ہیرو سکس” نے 5 کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس کر ل

ڈزنی لینڈ کی فلم ”بگ ہیرو سکس” نے صرف تین دن میں 5 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

نیو یارک: () تھری ڈی کمپیوٹر اینیمٹڈ سپر ہیرو فلم 7 نومبر کو ریلیز کی گئی تھی۔ صرف تین دن میں 5 کروڑ 62 لاکھ کا بزنس کر کے فلم پہلے نمبر پر آ گئی ہے ۔ فلم کی کہانی جرائم کیخلاف برسرپیکار سپر ہیروز پر مبنی ہے ۔ دوسرے نمبر پر ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ” انٹر سٹیلر” ہے ۔ اس فلم نے 5 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا ہے ۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے والی فلم ”گون گرل” تیسرے نمبر پر ہے ۔ شادی شدہ زندگی کی الجھنوں پر مبنی اس فلم نے 61 لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.