وزیراعظم دو روزہ دورے پر جرمنی روانہ، اقتصادی تعاون بڑھانے پر پیشرفت متوقع

اسلام آؓاد()وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر جرمنی روانہ ہو گئے ، جرمن قیادت سے ملاقاتیں اور برلن میں بزنس فورم سے خطاب کرینگے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف جرمن چانسلر انجلا مرکل کی دعوت پر جرمنی کا دورہ کر رہے ہیں ، دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف جرمن چانسلر انجلا مرکل اور جرمن قیادت سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے ۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق جرمنی پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے ۔ اقتصادی تعاون کے حوالے سے وزیر اعظم کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف جرمنی کی پارلیمنٹ کا دورہ کرینگے اور برلن میں پاکستان جرمنی بزنس فورم سے خطاب کریں گے ، جرمن سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ –

تبصرے بند ہیں.