فلم ”باس“ کا ٹریلر جاری، سوناکشی سنہا آئٹم سونگ میں جلوہ گرہوں گی

ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی نئی ایکشن اور مزاح سے بھرپور فلم ”باس“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جب کہ فلم میں سوناکشی سنہا آئٹم سونگ میں جلوہ گرہوں گی فلم ”باس“ کے ہدایت کار انتھونی ڈی سوزا ہیں،3 منٹ 7سیکنڈ پر مشتمل جاری فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ فلم ایکشن، کامیڈی اور شاندار موسیقی کا حسین امتزاج ہے۔ فلم میں اکشے کمار باس کے روپ میں نظر آئیں گے جب کہ متھن چکربرتی، شیو پنڈت، آدتی راؤ حیدری، رونت رائے اور جانی لیور اہم کردار ادا کررہے ہیں ،سوناکشی سنہا ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہوں گی۔ فلم بھارت سمیت دینا بھر میں 16 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جاے گی۔

تبصرے بند ہیں.