فلم انڈسٹری کی بحالی، اسلام آباد میں اکیڈیمی قائم کرنیکا فیصلہ

وزارت اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ نے ملکی فلم انڈسٹری کی بحالی کیلیے اسلام آباد میں عالمی معیارکی فلم اکیڈیمی قائم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیارکرلی جس کے تحت گارڈن ایونیو شکر پڑیاں اوپن ایئرتھیٹر سے ملحقہ 60 ایکٹرزمین پرنیشنل فلم اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ذرائع سے معلوم ہواکہ گزشتہ دورمیں فلم اکیڈیمی کی تعمیرکے لیے وزارت قومی ورثہ نے پی سی ون کی منظوری دی تھی لیکن سی ڈی اے کی طرف سے پروجیکٹ کے لیے زمین الاٹ نہ کرنے کی وجہ سے اس منصوبے کوسردخانے میں ڈال دیاگیا تھا، وزارت قومی ورثہ کے وزارت اطلاعات میں ضم ہونے کے بعد منصوبے کے پی سی ون کو دوبارہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کوارسال کردیا گیا۔ وزارت کے ذیلی ادارے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس نے متعلقہ پروجیکٹ پردوبارہ کام کے آغازکے لیے وزارت کے حکام کوآگاہ کیا،اس ضمن میںنیشنل فلم اکیڈیمی کا پروجیکٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سی ڈی اے نے پی این سی اے انتظامیہ کوکہا ہے کہ جگہ کی مارکنگ کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے،قومی ورثہ کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد بلال نے اس منصوبے کے بارے میںکہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے شعبے سے وابستہ افرادکو نہ صرف روزگار ملے گا بلکہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے نئی راہیں متعین ہونگی۔ انھوں نے کہا کہ پروجیکٹ کے لیے فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی جبکہ اس میں جدید اسٹوڈیو، فنکاروں، صدا کاروںاورٹیکنیکل اسٹاف کیلیے ہوسٹل بھی تعمیرکیاجائے گا،منصوبے میں پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں کوبھی شامل کیا جائے گا تاکہ اس شعبے سے وابستہ طالبعلم اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکیں۔

تبصرے بند ہیں.