فلسطینیوں سے ناانصافی پر مشہور امریکی ماڈل رو پڑی

لاس اینجلس: 

معروف امریکی ماڈل بیلا حدید صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ ہونےوالی ناانصافی پر روپڑیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوروز قبل مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے اس اعلان کے بعد عالم اسلام کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آرہا ہےاور اسلامی رہنماؤں کی جانب سے ان کے اس بیان کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔ امریکا کی ٹاپ ماڈل بیلا حدید نے بھی صدر ٹرمپ کے اس بیان پرانسٹاگرام پر سخت غصے کااظہار کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.