ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت بدستور نمبر ون، پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار

دبئی: 

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جب کہ پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔

دبئی سے جاری آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،سری لنکا سے 2 ٹیسٹ ڈرا ہونے پر بھارت کا ایک پوائنٹ کم ہوا ہے تاہم وہ ابھی تک 124 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے، جنوبی افریقہ111 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ انگلینڈ کا 105 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

نئی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ 97 پوائنٹس کے ساتھ  چوتھے اور آسٹریلیا اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ  پانچویں نمبر پر ہے جب کہ سری لنکا پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور زمبابوے بالترتیب چھٹی سے دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

تبصرے بند ہیں.