فضل الرحمان نے زرداری سے مل کر پختونوں کا خون بہایا،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چارسدہ اور مردان میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کے نام پر سیاست کر رہے ہیں اور پانچ سال تک زرداری کے ساتھ مل کر پختونوں کا خون بہایا۔عمران خان چارسدہ اور مردان میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے کہا تھا کہ امریکا کی جنگ میں حصہ لے کر تباہی ہو گی اور یہ کبھی نہیں کہا کہ دہشت گردی کی یہ جنگ ہماری ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مجاہدین کو روس سے جہاد کے لئے جمع کیا گیا اور پھر انہیں دہشت گرد قرار دیا گیا۔ ڈالر لے کر مجاہدین بنائے اور پھر ڈالر لے کر انہی کو مارا۔ انہوں نے سوال کیا کہ 50 ہزار لوگ شہید کروا جا چکے ہیں اس کا ذ مہ دار کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب جنرل مشرف سے ملے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شیر لاہور میں بیٹھا ہوا ہے جو سرکس کاشیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو نوجوان ملک کی تقدیر بدلیں۔اسفند یار جب امریکا گئے واپس آئے تو پختونو ں کی بجائے امریکا کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ اے این پی نے گزشہ پانچ سالوں میں خوب کرپشن کی۔
تبصرے بند ہیں.