ثنااللہ کی موت کی اطلاع نہیں ملی، بھارت سے رابطے میں ہیں پاکستان

اسلام آباد…پاکستانی دفتر خارجہ کے تر جمان کا کہناہے کہ بھارت میں قید پاکستانی ثنااللہ کی موت کی اطلاع نہیں ملی،اس سلسلے میں بھارتی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہیں اور مسلسل معلومات لے رہیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی جیل میں بھارتی قیدیوں کے حملے سے زخمی ہونے والے پاکستانی قیدی ثنااللہ کی حالت مزید بگڑگئی ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے ، وہ وینٹی لیٹرپرہیں۔ چندی گڑھ کے پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ ریسرچ کے ڈاکٹرز کے مطابق ثنا اللہ کی حالت نازک ہے ، وہ مسلسل بے ہوش ہیں اور انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.