فرانس :ہالی ووڈ سٹارز نے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کر کے رونق بڑھا دی

فیسٹیول کے دوران ہالی ووڈ فلم ’’دی لوبسٹر ‘‘ کا پریمیئر بھی ہوا ، فیسٹیول میں انیس فلموں کے درمیان مقابلہ ہے

فرانس ( ) فرانس میں کینز فلم فیسٹول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے ۔ اداکارہ پارکر پوسی اور ایما سٹون سمیت ہالی ووڈ کے معروف ستاروں نے ریڈ کارپٹ کی رونق بڑھائی ۔ حسن ، ٹیلنٹ ، فیشن کانز فلم فیسٹیول نے سب کو یکجا کر دیا ۔ کانز میں انٹرٹنیمنٹ کی دنیا کا بڑا میلہ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے ۔ فلمساز ووڈی ایلن کی فلم ’’اریشنل مین ‘‘ کی خصوصی نمائش میں ایما سٹون اور پارکر پوسی نے شرکت کی ۔ کانز فلم فیسٹیول میں دی لوبسٹر کا بھی پریمئیر ہوا ۔ کانز میلے میں دنیا بھر سے انیس فلموں کے درمیان مقابلہ ہے ۔ جیتنے والی فلم کو چوبیس مئی کو پالم ڈی اور سے نوازا جائے گا ۔ –

تبصرے بند ہیں.