غربت کی وجہ سے بچپن میں موسیقی نا سیکھنے کا ہمیشہ افسوس رہے گا، نرگس فخری

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ ان کا بچپن انتہائی غربت میں گزرا ہے اس لیے موسیقی سے لگاؤ کے باوجود وہ اس کی تعلیم حاصل نہ کرسکیں جس کا انہیں ہمیشہ بہت افسوس رہے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں نئی آنے والی فلم “بینجو” میں ڈی جے بننے والی اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ وہ بچپن میں انتہائی غربت کے باعث میوزک نہیں سیکھ سکی جس کا انہیں بہت افسوس رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خراب حالت کی وجہ سے اپنے بچپن میں میوزک کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سبق نہیں حاصل نہیں کرسکیں جب کہ انہیں میوزک کا آلہ بجانا ایک قابلیت اوربہت خوبصورت لگتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.