شاہ رخ خان کوایک بار پھرامریکی ائیرپورٹ پرروک لیا گیا

ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان کو ایک بار پھرامریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پرروک لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان جن کے نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر کروڑوں پرستار موجود ہیں انہیں ایک مرتبہ پھر امریکا کے ایئرپورٹ پر تفتیش کے لئے روک لیا گیا۔ شاہ رخ خان اپنی بیٹی کے ہمراہ جب لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں امریکی امیگریشن حکام نے روک لیا اور ان سے تفتیش شروع کردی جس پر اداکار نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

تبصرے بند ہیں.