عید پر ریلیز فلمیں ’’مہرالنساء وی لب یو‘‘ اور ’’یلغار‘‘ توجہ کا مرکز بنی رہیں

کراچی: 

عید پر ریلیز ہونے والی فلمیں ’’مہرالنساء وی لب یو‘‘ اور ’’یلغار‘‘ دونوں عوام کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، دونوں فلمیں ہاؤس فل چل رہی ہیں۔

کراچی میں یاسر نواز کی فلم ’’مہرالنساء وی لب یو‘‘ کے چرچے جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں حسن وقاص رانا کی فلم ’’یلغار‘‘ کا شور۔ عید پر ہالی ووڈ فلموں کا بھی بزنس ہمیشہ کی طرح خوب چمکا۔

کامیڈی بلاک بسٹر فلم”رانگ نمبر”کے خالق یاسر نواز نے ایک بار پھرڈرامہ ، میوزک اور مزاح سے بھرپورانٹرٹینمنٹ فلم “مہرالنساء وی لب یو” شائقین کے لیے عید پر پیش کی ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں معروف اداکار دانش تیمور اور ثناء جاوید شامل ہیں جب کہ دیگر کرداروں میں جاوید شیخ ، قوی خان، ثاقب سمیر شامل ہیں۔ فلم میں پاکستان کے بڑے اور مہنگے ترین سیٹس سمیت انتہائی خوبصورت مناظر کی عکس بندی کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.