سی پیک سے پسماندہ علاقوں میں غربت ختم ہوگی، احسن اقبال

 اسلام آباد: 

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری پسماندہ علا قوں میں کی جارہی ہے جو کہ پسماندہ علاقوں میں غربت کو ختم کر کے پائید ار ترقی کے لیے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک توانائی اور انفرااسٹرکچر سیکٹر میں سرمایہ کا ری لا رہا ہے۔ یہ سرمایہ کاری پسماندہ علا قوں میں کی جارہی ہے جو کہ پسماندہ علاقوں میں غربت کو ختم کر کے پائید ار ترقی کے لیے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ چند سال میں پاکستان کی میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری آئی ہے بجٹ خسارہ 9فیصد سے کم ہو کر 4.5فیصد جبکہ غیر ملکی ذخائر دوگناہو گئے ہیں۔ جی ڈی پی گروتھ گزشتہ دس سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

تبصرے بند ہیں.