عوام عمران کی آوازپرلبیک کہیں،دھاندلی کےباجودبائیکاٹ نہیں کرینگے،عارف علوی
کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ این اے 250 کے امیدوار عارف علوی کا کہنا ہے کہ کراچی پھر سے یرغمال ہے۔ جعلی ٹھپے لگ رہے ہیں لیکن عوام ہمارے ساتھ ہے۔ الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ پولنگ کا وقت بڑھایا جائے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں دھاندلی کی خبروں کے باوجود الیکشن کمیشن ایکشن کیوں نہیں لے رہا، تاہم تحریک انصاف انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ کراچی میں قتل وغارت ہوتی رہتی ہے سب خاموش رہتے ہیں۔ دوماہ سے کہہ رہے ہیں کہ فوج پولنگ اسٹیشن کے اندرموجود ہو۔ انتخابات صاف اور شفاف ہوتے نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پرائیڈنگ افسر بے بس نظر آ رہے ہیں، پولیس اور رینجرز سے رابطہ کیا تو لاعلمی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پہلوان گوٹھ میں مسلح افراد پولنگ بکس اٹھا کر لے گئے ہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہ نما اشرف قریشی کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں نے عمران کی کال پر لبیک کہا۔ ڈیفنس کے پولنگ اسٹیشن میں تاحال پولنگ شروع نہیں ہوئی۔ این اے250میں ایسی کم ازکم 20 مثالیں ہیں۔ باقی علاقوں میں بھی حالات مختلف ہیں۔ تمام حلقوں سے ایسی ہی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ اشرف قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ریٹرننگ افسران کو اغوا کر لیا گیا۔ الیکشن کمیشن سے پہلے ہی کہہ چکےتھے کہ محکمہ تعلیم کے لوگوں کو ڈیوٹی پر نہ لگائیں۔ سندھ کا الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔ دھاندلی کی وجہ سے پولنگ اگر کل بھی پولنگ کرناپڑی توکی جائے۔ ہرامیدوار سے کہوں گا کہ اپنے حلقے کے حالات بیان کرے
تبصرے بند ہیں.