علی گیلانی کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری، 6 اغوا کار گرفتار

نوشہرہ: نوشہرہ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے، پولیس کو توقع ہے کہ جلد ہی علی حیدر گیلانی کو بازیاب کروا لیا جائے گا۔ نوشہرہ میں پولیس نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے پولیس کا آپریشن جاری ہے۔ کارروائی کے دوران مصری بانڈہ سے چھ اغوا کار بھی گرفتار ہوئے ہیں، گرفتار ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جبکہ عبدالوہاب نامی مغوی نوجوان کو بھی بازیاب کرایا گیا ہے۔ ڈی پی او وقار احمد کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونیوالے نوجوان عبدالوہاب نے بتایا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو بھی اس کے ساتھ رکھا گیا تھا۔ ڈی پی او وقار احمد نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اغوا کار فرار ہوتے ہوئے علی حیدر گیلانی کو راستے میں چھوڑ گئے ہوں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اغوا کاروں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور اس مرحلے پر علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ کارروائی مکمل ہونے پر میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.