علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی تصدیق نہیں ہوئی، موسیٰ گیلانی

ملتان: علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ ابھی علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی تصدیق نہیں ہوئی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی کے بڑے بھائی علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں اور امید کرتے ہیں جلد ہی ان کو کامیابی سے بازیاب کروا لیا جائے گا۔ علی حیدر گیلانی کو الیکشن سے دو روز پہلے نو مئی کو ملتان میں جلسے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کاروں کی جانب فائرنگ سے ان کا مینیجر اور ڈرائیور جاں بحق ہو گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.