عراق میں کاربم دھماکےمیں 15 افراد ہلاک، 27 زخمی

بغداد: عراق کے دار لحکومت بغداد کے علاقے کسرہ میں مسجد کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جب کہ 27 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بم دھماکا بغداد کے شمال مغربی علاقے کسرہ میں مسجد کے باہر کھڑی گاڑی میں ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے، امدادی ٹیموں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا تاہم متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں جب کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف اگست کے ماہ میں بم دھماکوں اور پر تشدد واقعات میں کم از کم 800 افراد ہلاک ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.