یو اے ای کی عدالت نے پاکستانی ڈرائیور کو جاسوسی کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنادی

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی فیڈرل سپریم کورٹ نے پاکستانی ڈرائیور کو جاسوسی کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سپریم کورٹ نے یو اے ای کے اہم سرکاری محمکے میں تعینا ت پاکستانی ڈرائیور کو دوسرے ملک کے لئے جاسوسی کے الزام میں 3 سال قید سنا دی ہے، ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس کو ایک غیر ملکی سفارت خانے میں تعینات حساس ادارے کےاعلیٰ افسر نے اس کا م کے لئے 30 ہزار درہم دیئے تھے۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی ڈرائیور حکومت کے اہم اجلاسوں کی فوٹیج اس افسر کو فراہم کرتا تھا تاہم ابھی تک نہ تو پاکستانی باشندنے کا نام بتایا گیا اورنہ اس ملک کے متعلق کچھ بتایا گیا جس کے لئے یہ شخص جاسوسی کرتا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.