عدنان سمیع کے نئے روپ سے ان کے مداح حیران

ممبئی: 

 بھارتی گلوکار عدنان سمیع کے نئے انداز نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا اور انہوں نے یہ روپ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں انٹری کے لیے اپنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدنان سمیع بطور اداکار اپنی پہلی بالی ووڈ فلم میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک نیا روپ اختیار کرلیا ہے جس میں انہیں پگھڑی کے ساتھ لمبی زلفوں اور داڑھی مونچھوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

عدنان سمیع رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کی نئی فلم ’’افغان – ان سرچ آف اے ہوم‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے اور اس فلم میں وہ ایک موسیقار کا کردار ادا کریں گے۔ فلم کی کہانی ایک مہاجر موسیقار کے گرد گھومتی ہے جو نامصائب حالات کی وجہ سے اپنے وطن سے ہجرت کرجاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.