Latest National, International, Sports & Business News

عدلیہ نے ملک میں جمہوریت اور اداروں کو استحکام دیا، چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ عوام کے حقوق کی محافظ ہے اور اس نے جمہوریت اور اداروں کو استحکام دیا۔ اسلام آباد میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ملک کے استحکام کے لئے عدلیہ سمیت تمام اداروں سے بدعنوانی کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ عدلیہ بحالی تحریک کے بعد بدعنوانی کا خاتمہ اہم مطالبہ تھا کیونکہ بدعنوانی ہمارے ملک کے لئے کینسر بن گئی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے عوام کےحقوق کی حفاظت کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت اور دیگر ریاستی اداروں کو مستحکم کیا، سروسز ٹربیونل کا فعال ہونا آئینی ضرورت ہے کیونکہ اس کی غیر فعالیت سے سرکاری ملازمین متاثر ہو رہے ہیں، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ عدالتی ہدایت پرسروسزٹربیونل کے لئے مناسب قانون سازی کرے

تبصرے بند ہیں.