وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار دل کے مرض میں مبتلا ہوکر اسپتال داخل

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرادیا گیا۔ رولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قیس کے مطابق اسحاق ڈار کی انجیوگرافی کی گئی جس کے بعد ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کی ان کی انجیو پلاسٹی کی ہے تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں آج ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا تاہم انہیں آرام کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات نے بھی اسپتال میں ان کی عیادت کی ہے اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.