عامر خان نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی دیرینہ خواہش کا اظہارکردیا

ممبئی: بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی منفرد اداکاری اور کردار کی وجہ سے شائقین کے دل جیت کی مہارت رکھتے ہیں لیکن انہوں نے اب بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں مسٹرپرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکارعامرخان سے جب بگ بی اور میگا سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ “وجے کرشنا اچاریا” کی فلم میں کام کرنے کی خبروں کے حوالے سے پوچھا گیا توانہوں نے ان خبروں کی نہ تردید کی اورنہ ہی تصدیق کی اور کہا کہ ابھی اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم وہ ہمیشہ انتظار کرتے ہیں کہ وہ کب امیتھابھ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.