آئی سی سی کی نئی رینکنگ؛ یونس خان ترقی کرکے پانچویں نمبر پر آگئے

بئی: اوول ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان 11ویں نمبر سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ یونس خان انگلینڈ کے خلاف سیریز شروع ہونے سے پہلے بھی پانچویں پوزیشن پر ہی تھے لیکن انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے پر وہ ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.