عالیہ نے والد مہیش بھٹ کو جھوٹا قرار دے دیا

ممبئی: 

بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بہت زیادہ تعریف کرنے پر والد اور ہدایتکار مہیش بھٹ کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ہدایتکارمہیش بھٹ ابھرتی ہوئی اداکارہ اوراپنی بیٹی عالیہ بھٹ کی تعریف میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹتے ہیں لیکن شاید اداکارہ عالیہ بھٹ کواپنی زیادہ تعریفیں سننا پسند نہیں ہیں۔ اداکارہ سے جب فلم کے حوالے سے اپنے والد مہیش بھٹ کے ساتھ بات چیت اورمشورے کا پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ہم اکثرپراجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہیں اوروہ مجھے نصیحت بھی کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.