سی پیک خطے کی ترقی کیلیے عمل انگیز کام کرے گا، ایکو کانفرنس کا اعلامیہ

اسلام آباد: 

اقتصادی تعاون تنظیم کا 13 واں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا جس کے مشترکہ اعلامیے میں پاك چین اقتصادی راہداری كا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے یہ منصوبہ تمام خطے كی ترقی کے لیے عمل انگیز كام كرے گا۔

 

اقتصادی تعاون تنظیم كے 13 ویں سربراہی اجلاس میں منظور كیے گئے مشتركہ اعلامیہ میں كہا گیا ہے كہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) كے ركن ممالك كے سربراہان مملكت و حكومت نے 13 ویں سربراہی اجلاس میں ای سی او پروگراموں اور منصوبوں پر عملدرآمد میں پیشرفت كی صورتحال كا جائزہ لیا اور ای سی او خطے كے مشتركہ مفاد كے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال كیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.